(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ‘ اونروا نے اردن میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں بچوں کو ویکسین پلانے اور نولود بچوں کیلئے علاج معالجے کیلئےبند کلینکس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اردن میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی بچوں کی ویکسی نیشن اور نولود بچوں کے علاج معالجے کے بند کلینک کھول رہا ہے جہاں صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک مریضوں کی دیکھ بحال کی جائے گی۔
فلسطینی پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کی دیکھ بحال اور کرونا کی وبا میں طبی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ ہفتے سے جمعرات تک جاری رہے گا۔بیان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں طبی امدادی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے عملے کو دو خانوں میں موجود رہنے پر زور دیا۔