(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اقوام متحدہ کا اداروہ اونروا اس وقت اردن، لبنان، شام اور فلسطین میں کم سے کم 53 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور کفالت کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کاادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی”اونروا” کے غزہ میں متعین ڈائریکٹر آپریشنز میتھیوس شمالی نے غزہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ریلیف ایجنسی کو اس وقت کل ایک ارب 40 کروڑ کی سالانہ امداد مل رہی ہے جبکہ ‘اونروا’ کو ایک ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اونروا اس وقت اردن، لبنان، شام اور فلسطین میں کم سے کم 53 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور کفالت کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے تاہم بجٹ میں غیرمعمولی خسارے کے پیش نظر ادارے کو آئندہ ماہ کے آخر میں کئی مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
میتھیوس شمالی نے کہا کہ اونروا سالانہ کم سے کم ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی خدمات فراہم کررہا ہے، امداد دینے والے ممالک نے ہرسال 40 کروڑ ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے، اونروا کی طرف سے 805 ملین ڈالر کی رقم بنیاد صحت اور تعلیم جیسے شعبوں پر صرف کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2018ء میں امریکا نے اونروا کو دی جانے والی سالانہ 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد روک دی تھی جس کے بعد اونروا کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔