(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اونروا نے غزہ کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا گیا ہے کہ رواں سال انہیں گزشتہ برس کی نسبت 10 فی صد کم بجٹ فراہم کیا جائے گا۔
صفاء نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ‘اونروا’ کے جنرل فیڈریشن امیر المحسال نے بتایا ہے کہ جنرل فیڈریشن برائے ملازمین سال 2020ء کے لیے غزہ کے تمام اضلاع میں قائم اداروں کے بجٹ میں 10 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے۔
اونروا کہا کہ غزہ میں اونروا کے زیرانتظام چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹر حضرات اور دیگر اداروں کے سربراہان کو دو ہفتے قبل مطلع کردیا گیا تھا کہ غزہ میں رواں سال تعلیمی، طبی اور دیگر اداروں کے بجٹ میں کمی کی جائے گی اور رواں سال انہیں گذشتہ برس کی نسبت 10 فی صد کم بجٹ فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت جو اس ادارے کی سب سے بڑی مالی معاونت کار تھی اس نے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا بجٹ کم کردیا ہے۔