(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ادویات میں بلند فشار خون اور ذیابطیس سمیت عمررسیدہ اور مستقل بیماریوں کے شکارمریضوں اوردیگرسنگین نوعیت کے امراض کے علاج کے لیے ادویات کی تقسیم آئندہ دو ہفتے تک جاری رہے گی ۔
فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کا ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادارے کی جانب سے ارن میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں میں ادویات اور طبی آلات کی تقسیم کی مہم شروع کی گئی ہے جو آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہے گی ۔
ادویات میں خاص طورپر بلند فشا رخون ، ذبابطیس کے مریضوں کا خیال رکھا جارہا ہے جبکہ عمررسیدہ اور مستقل بیماریوں کے شکارمریضوں اوردیگرسنگین نوعیت کے امراض کے علاج کے لیے ادویات کی فراہمی جاری ہے ۔