(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عقوبت خانوں میں بلاجواز قید دونوں بےگناہ فلسطینی 2019 سے زیر حراست ہیں اور حالیہ اپنی انتظامی قید میں مزید توسیع کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال پر ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی عدی شحادہ 12 دن سےمسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ فادی غنیمات 11 دن سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی زندانوںمیں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں سے بعض کی عمریں 18سال سےبھی کم ہیں ۔