(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی زندان میں غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی نوجوان کی بطور احتجاج 20 روز سے بھوک ہڑتال جاری ہے۔
صہیونی زندان میں اسرائیلی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے پناہ گزین کیمپ الدهيشہ کے رہائشی 24 سالہ عدی شحادہ نے بطور احتجاج گزشتہ بیس روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے اسرائیلی زندانوں میں ہزاروں فلسطینی قید ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔