(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کو 2006ء کے قانون ساز کونسل کے انتخابات کی طرح آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی امیدوار کھڑے کرنے، ووٹ ڈالنے اور اس شہر سے فلسطینی پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کا پورا پورا حق ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کےخلاف مسلح اسلامی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن عزت الرشق نے فلسطینی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف فلسطین کی تمام قوتوں کو القدس میں انتخابی میدان سجانے کا حق ہے اور فلسطین کی تمام نمائندہ قوتوں کو متحد ہوکرقابض صہیونی دشمن کو فلسطینی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا پڑے گا اور اس حوالے سے حماس 2006ء کے قانون ساز کونسل کے انتخابات کی طرح آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھی امیدوار کھڑے کرنے، ووٹ ڈالنے اور شہر سے فلسطینی پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنانے کے مطالبے پر قائم ہےاور اپنے اس مطالبے پر کوئی سودے بازی اور سمجھوتہ قبول نہں ہوگا حماس بیت المقدس کے باشندوں کے بغیر فلسطینی علاقوں میں انتخابات کو بے معنی سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قابض صہیونی دشمن بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے گا تو یہ القدس کے باشندوں کے آئینی اور قانونی حق پر ڈاکہ زنی کے مترادف ہوگا۔