(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )واشنگٹن میں سربراہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا اسرائیل کو مان لے توسرمایہ کاری دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے غاصب ریاست اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے بدلے انڈونیشیا کو اربوں ڈالر امداد کی پیشکش کردی دوسرے لفظوں میں اب ایک اور اسلامی ملک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی صورت میں ڈالروں کا لالچ دیا جانے لگا جبکہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سربراہ ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ اگر انڈونیشیا اسرائیل کو مان لے توسرمایہ کاری دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے جس کے مطابق اگر انڈونیشیا اسرائیل کے ساتھ تعلاقات کو معمول پر لانے پر رضامند ہے تو ایک ارب ڈالر سرمایہ کو دو سے تین ارب تک لے جائیں گے۔
ایڈم بوہرکا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استورار کرنے کی اس مہم میں مزید ممالک بھی جلد ہی شامل ہوں گےجن میں عمان اور سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئیں گے،امیر ملکوں میں ہم سرمایہ کاری نہیں کر سکتے اس لیے وہاں سرمایہ کاری محدود ہوگی۔