• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکا کی ایران سے پابندیاں ہٹانے کا عندیہ، موساد چیف امریکا کا دورہ کریں گے

جمعہ 09-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکا کی ایران سے پابندیاں ہٹانے کا عندیہ، موساد چیف امریکا کا دورہ کریں گے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ایران سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے پر بائیڈن انتظامیہ کو اسرائیل کے تحفظات سے آگاہ کریں گے اور ایران کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

قابض صیہونی ریاست کے چینل "13” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے ایران کی عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کے بیان پر اسرائیل کے سیاسی طبقے میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے اور اسرائیل نے امریکی حکومت کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت سے روکنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

رپور ٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکا کی شمولیت کو روکنے کیلئے اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی "موساد”کے سربراہ یوسی کوہن امریکا کا دورہ کریں گے، یوسی کوہن ایرانی سرگرمیوں اور اسرائیل کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوسی کوہن امریکی حکام کو شواہد پیش کریں گے اور یہ بتائیں گے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کو چھپا رہا ہے، موساد چیف ‘یوسی کوہن ‘ خطے میں ایران کی فوجی سرگرمیوں سے متعلق انٹلی جینس فائل کے ساتھ ساتھ تہران کے فوجی جوہری منصوبے سے متعلق پیش رفت پر بھی بات چیت کریں گے۔

Tags: اسرائیلامریکی محکمہ خارجہایرانموسادنیڈ پرائسیوسی کوہن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.