(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں متعین امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکانے کوناوائرس سے جنگ میں فلسطینی اسپتالوں اور متاثرین کی امداد کیلئے پچاس ملین ڈالر امداد کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قابض ریاست اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکا نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فلسطین کیلئے پچاس لاکھ امریکی ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے جو براہ راست صحت کے شعبے میں خرچ کیئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست 2018 میں فلسطین کے لئے 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد میں کمی کی تھی۔ٹرمپ انتظامیہ نے اسی سال فلسطین پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے لئے مالی امداد میں بھی کمی کردی ہے ۔