• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکا فلسطینی قوم سے نفرت میں سرخ لکیر عبور کرچکا ہے، باسم الزعاریر

ہفتہ 09-05-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امریکا فلسطینی قوم سے نفرت میں سرخ لکیر عبور کرچکا ہے، باسم الزعاریر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینیوں سے  نفرت اور دشمنی میں اسرائیلی ریاست کا ساتھی بن گیا ہے، امریکا نے اسرائیل کو فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے، اسلامی مقدسات، مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی پر دست  درازی اور القدس کو فلسطینیوں سے چھیننے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق فلسطینی قانون  ساز کونسل کے رکن اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیر سیاسی رہ نما باسم الزعاریر نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل پر اسرائیلی ریاست کاحصہ تسلیم کرنے سے متعلق امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے بیان پراپنے شدید رد عمل میں کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفار خانے کی القدس منتقلی سے ہی امریکا کی فلسطینیوں سے دشمنی واضح ہوگئی تھی  اور ابامریکا فلسطینی قوم کے نفرت اور دشمنی میں سرخ لکیر بھی عبور کرچکا ہے۔

الزعاریر نے کہا کہ عرب ممالک کی حکومتوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دووستانہ تعلقات کے قیام کی کوششوں نے امریکا کو اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ اقدامات کی حمایت کا نیا حوصلہ دیا ہے،  یہی وجہ ہے کہ امریکا نے فلسطین کو یہودیت اور صہیونیت کے حوالے کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

الزعاریر کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیدارملک میں ہونے والے انتخابات کو یہودی رابی کی خوشنودی اور ووٹوں کے حصول کے لیے فلسطین کو ایک پتے کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ امریکی حکمرانوں نے قضیہ فلسطین کو اقتدار تک پہنچنے کے لیے ایک سیڑھی بنا رکھا ہے۔

Tags: اسرائیلی نوازامریکی سفیرباسم الزعاریرحماسڈیوڈ فریڈ مینفلسطینی قانون ساز کونسل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.