(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امام و خطیب مسجد اقصیٰ نے عالمی وباء کورونا ء کی تباہ کاریوں پر اپنے فتوے میں کہا ہے کہ صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکواۃ کے اخراج کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے تحریری فتوے میں کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے ، عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا بھرمیں تباہی مچارکھی ہے اس ضمن میں فلسطینی باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام دولت مند اورصاحب ثروت افراد رمضان المبارک سے قبل ہی زکواۃ کی رقم ادا کریں تاکہ کرونا کے متاثرین کی مدد کی جا سکے۔
ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ زکواۃ اسلام کا ایک رکن ہے اور اس رکن کی ادائیگی کے لیے تمام صاحب نصاب مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، پوری اسلامی دنیا معاشی مسائل کا سامنا کر رہی ہے ایسے میں صاحب ثروت لوگوں کو جلد سامنے آنے چاہئیں۔