(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی ریاست کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں نے امام و خطیب مسجد اقصیٰ کو ان کے گھر سے کاندھوں پر اٹھا کر مسجد اقصیٰ پہنچایا اور ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو امام و خطیب اور اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری کو 25 جنوری تک مسجد اقصیٰ سےبے دخل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے گھر میں نظر بند کیا گیا تھا ، تاہم آج صبح ہزاروں فلسطینیوں نے الشیخ عکرمہ صبری کو ان کے گھر سے کاندھوں پر بٹھاکر مسجد اقصیٰ تک لاتے ہوئے قابص صیہونی ریاست کے ظالمانہ فیصلے کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے ہے کہ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب کمیونیٹی کے نمائندوں سے اپنے گھر پر ملاقات میں الشیخ عکرمہ صبری نے واضح طور پر کہا تھا کہ قابض ریاست کی جانب سے قبلہ اول کے یہودیانے کی کسی بھی سازش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، انھوں نے کہا تھا کہ صیہونی ریاست مذہبی معاملات میں مداخلت کرکے سنگین غلطی کررہی ہے ۔