(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعرات کی شام النصیرات پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا جس کے بعد اس سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کےمطابق النصیرات پناہ گزین کیمپ کے بازار میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 24 سالہ احمد محمد ابو رحمہ ایک ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز غزہ کے وسطی علاقے النصیرات پناہ گزین کیمپ کے مرکزی باز ارکی ایک بیکری میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 58 زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والے دیگر 17 افراد کی حالت تشویشانک بیان کی جاتی ہے۔