(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں اسرائیلی فوج کے درمیان لڑنے والے یوکرین کے کرائے کے فوجیوں کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور اس میں ان کی یوکرینی زبان میں تحریر دکھائی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطانق 14 دسمبر کو القسام بریگیڈ کی جانب سے شجاعیہ کے علاقے حسنین اسٹریٹ گھات لگاکر حملہ کیا گیا تھا جس میں کم سے کم 14 صیہونی فوجی مارے گئے تھے جن میں بعض یوکرین سے تعلق رکھنے والے کرائے کے فوجی بھی تھے، اسرائیلی حکومت کی جانب سےغزہ میں اسرائیلی فوج کو ہونےوالے نقصان کی تفصیلات شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے ، صرف وہی تفصیلات شائع کی جاتی ہیں جس کی اسرائیلی حکومت اجازت دیتی ہےتاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین سے تعلق رکھنے والے فوجی یوکرین کی مقامی زبان میں گفتگو کررہے ہیں اور تحریر بھی دیکھائی گئی ہے۔آج ذرائع نے سات یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔