• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القسام نے مشرقی غزہ میں باقیات ریڈ کراس کے حوالے کر دیں

انسانی ہمدردی اور ضابطے کے تحت کارروائی کی گئی

منگل 18-11-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
القسام نے مشرقی غزہ میں باقیات ریڈ کراس کے حوالے کر دیں
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ الشهید عز الدین القسام بریگیڈزنے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے حوالے مشرقی غزہ کے زیتون محلے میں اپنے ٹیموں کی تلاش کے دوران ملنے والی قیدیوں کی باقیات اور ذاتی اشیاء فراہم کیں۔

عبرانی چینل 12 نے قابض اسرائیل کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ یہ باقیات اسرائیل کے متعلقہ حکام کو بھیجی جائیں گی تاکہ ضروری جانچ اور شناخت کی جا سکے، یہ اقدام دونوں فریقین کے درمیان ہونی والی کشیدگی میں دوبارہ موضوع بحث بن گیا ہے۔

قابض اسرائیل اصرار کر رہا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز اس وقت ہوگا جب تمام قیدیوں کی باقیات وصول کی جائیں، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ باقیات کی تلاش اور بازیابی میں وقت لگے گا کیونکہ جنگ کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی ہوئی ہے۔

دریں اثنا غزہ میں حکومتی میڈیا آفس نے بتایا کہ تقریباً 9500 فلسطینی لاپتہ ہیں اور ان کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جو حملے کے آغاز سے جاری انسانی المیے کا حجم واضح کرتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیل 10 ہزار سے زائد فلسطینی اسیران کو حراست میں رکھے ہوئے ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور فلسطینی اور اسرائیلی انسانی حقوق کی رپورٹس کے مطابق انہیں اذیت، قحط، اور طبی غفلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں حالیہ عرصے میں متعدد اسیران شہید ہو چکے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.