(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کی چھینی گئی مقدس زمین جو فلسطینیوں کا تاریخی ورثہ ہے انہیں منتقل کردے
فلسطینی تنظیم برائےتحفظ آزادی و شہری حقوق "حریت”نےگذشتہ روز صہیونی حکام کے مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف بے دخلی کے فیصلوں کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کا جو منصوبہ بنایاتھا وہ ناکام ہوچکا ہے کہ القدس کے شہری کسی طور اپنی آبائی زمینوں سے بےدخل نہیں کیے جا سکتے۔
جاری بیان میں صیہونی ریاست کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کی نشاندہی کرتےہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست پردباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کی چھینی گئی مقدس زمین جو فلسطینیوں کا تاریخی ورثہ ہے انہیں منتقل کردے اور انھیں اپنے آبائی علاقوں میں آزادی کے ساتھ رہنےکا ان کا قانونی حق فراہم کرے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کا الشیخ جرح ، سلوان اور دیگربیت المقدس کے رہائشی خاندانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جنگی جرائم ہے جسکا بین الاقوامی ادارے نوٹس لیں۔