• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس میں یہودی آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اردن

جمعرات 27-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
القدس میں یہودی آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اردن
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن نے صیہونی وزیراعظم کے مقبوضہ بیت المقدس میں ساڑھے تین ہزار مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اشتعال انگیزی اور ورزی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توہین ہے۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بیان میں صیہونی  وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے  مقبوضہ بیت المقدس میں ساڑھے تین ہزار مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کو مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع سے روکے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے اور اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع نہ صرف بین الاقوامی قراردادوں کی توہین ہے بلکہ ان اقدامات سے خطے میں پائیدار امن کی مساعی تباہ ہو رہی ہیں۔

الصفدی نے خبردار کیا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے سنگین مضمرات سامنے آئیں گے جن کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوسکتےہیں، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں پرعمل درآمد سے روکیں۔

Tags: اردنالقدسایمن اللصفدیصیہونی ریاستغیر قانونی یہودی  بستیاںمقبوضہ فلسیطنیہودی آبادکاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.