(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) برازیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی مرکز کے قیام کے اعلان پرعرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل کو القدس کی حساسیت کا سمجھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہئے ۔
آج مصر کے شہر قاہرہ میں برازیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی مرکز کے قیام کے اعلان پر عرب لیگ کے مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے جس میں القدس شہر میں برازیل کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اعلان کے مضمرات اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات پرغور کیاجائے گا۔
عرب لیگ میں فلسطینی مندوب دیاب اللوح نے ایک بیان میں کہا کہ برازیل کو القدس کی حساسیت کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے القدس میں ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے مقدس اسلامی شہر کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچے، برازیل کا القدس میں کمرشل مرکز کے قیام کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور عالمی قرار دادوں کی صریح نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔
واضح رہے کہ برازیل نے حال ہی میں اسرائیلی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ القدس میں ایک تجارتی مرکز قائم کرنا چاہتا ہے، برازیل کی جانب سے اس اعلان پر فلسطینی اتھارٹی نے اسے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اقدام سے تعبیر کیا ہے۔