(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) القدس بریگیڈز نے طویل عرصے بعد مغربی کنارے میں کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری وِنگ القدس بریگیڈز نے طویل عرصے بعد مغربی کنارے میں کارروائی کا اعلان کر دیا ہے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں تنظیم کے مجاہدین کو تیاری کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہمارا جہاد جاری ہے اور ہم مکمل فلسطین کی آزادی تک لڑتے رہیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں سفاک صہیونی فوج کی کارروائیوں میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔
القدس بریگیڈز نے فوجی لباس، ساز و سامان اور مواصلاتی آلات بھی دکھائے، جن پر عبرانی تحریر تھی جو قابض ظالم اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد قبضے میں لیے گئے تھے۔