(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے مذاکرات کا آغاز اسی وقت ہوگا جب وہ القدس کو اسرائیل کا صدر مقام قبول کرلیں گے۔
صہیونی وزیراعظم نیتین یاہو نے القدس پر اسرائلی قبضے کے 53 سال مکمل ہونے پر مبنی منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت ان مذاکرات کا خیر مقدم کرے گی جس میں القدس کواسرائیلی صدر مقام قبول کیا جائے گا ، القدس اسرائیل کا ناقبل منقسم صدر مقام ہے اور رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے نئے اتحادیوں کا اس سلسلے میں موقف قابل تحسین ہے اور نئی حکومت صدر ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطی امن پلان کا حصہ بننے اور اس سے وابستہ فلسطینیوں سے مذاکرات کا آغاز اسی وقت کرے گی جب وہ القدس کو اسرائیل کا صدر مقام قبول کرلیں گے۔ دریں اثنا۔ مقبوضہ علاقے میں یہودیوں نے القدس پر قبضے کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ سینکڑوں یہودیوں نے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں شہر بھر کا دورہ کیا اور نعرے لگائے۔