(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے فلسطینی علاقوں پر بلاجواز کارروائی میں متعدد بے گناہ افراد حراست کے بعد صہیونی تفتیشی مرکز منتقل۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں قابض صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بلا جواز پر تشددکارروائی کی جس میں فلسطینی باشندوں کے گھروں میں داخل ہوکر صہیونی فوجی اہلکاروں نے مقامی رہائشیوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ بے گناہ افراد کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں علاقی مکینوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور درجنوں فلسطینی باشندے حراست میں لیتے ہوئے صہیونی تفتیشی مراکز منتقل کر دیے گئے۔
خیال رہے کہ قابض فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر پر تشدد کارروائیاں روز کا معمول بنتا جارہا ہے جس میں بے گناہ افراد کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور صہیونی عقوبت خانوں میں قید کردیا جاتا ہے۔