(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کوئی الزام ثابت نہ ہونے پر غاصب صہیونی ریاست کےعقوبت خانوں میں انسانیت سوز سلوک جھیلنے والے مظلوم فلسطینی کو بالآخر رہائی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی ریاست میں قابض فوج کی قائم کردہ صہیونی عقوبت خانوں میں قید ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں میں سے قیدی مبارك علان زيدات جو کہ الخلیل کے قصبے نبی نعیم کے رہائشی ہیں کو صہیونی فوج نے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ڈیڑھ سال قبل بدترین تشدد کے بعدصہیونی جیل خانوں میں نظر بند کر دیا البتہ اس عرصے میں بے قصور مبارك علان کو تفتیش کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم 18 مہینے بعد مبارک علان کو بے گناہ ثابت ہونے پر صہیونی جیل سے رہائی جاری کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست میں ہزاروں بے قصور فلسطینی صہیونی جیلوں میں اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر صہیونی عقوبت خانے سخت سے سخت سزائیں دی تی ہے ۔