(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی نوجوان صہیونی غیر قانونی تفتیشی مرکز منتقل، جہاں تفتیش کےدوران بدترین تشدد کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں الخلیل کے شمالی قصبے بیت عمار میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی غاصب فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئےشدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تفتیش کے بہانےحراست میں لیے جانے والے درجنوں نوجوانوں کو سخت سزا ئیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج رات گئے کسی بھی فلسطینی علاقے میں داخل ہوکر بلاجواز کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کے گھروں میں تلاشی کے بہانے بے گناہ افراد کو تشدد کرتی ہے جس کے باعث علاقہ مکین اور صہیونیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں شروع ہوجاتی ہیں جن میں درجنوں فلسطینی اغوا کے بعد گمشدہ مقامات پر سزاؤں کے لیے منتقل کر دیے جاتے ہیں۔