(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈونلڈ ٹرمپ کےحکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے پہلے صہیونی حکام صدی کی ڈیل کے منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے جس حد تک ہوسکے بے دخل کر دینے کی عملی کوششوں میں تیزی لا چکی ہیں۔
گزشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی شہر الخلیل میں یطاکے جنوب میں واقع تاونہ کے داخلی راستے پر ایک نئی چوکی قائم کرلی جس کے بعد سے علاقے میں شدت پسند کارروائیوں کے نتیجے متعدد افراد کو گھروں سے نکال کر پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے آنے جانے والے راہگیر اور فلسطینی باشندوں کو تفتیش کے بہانے بےبنیا د الزامات میں حراست میں لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے پہلے صہیونی حکام صدی کی ڈیل کے منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے جس حد تک ہوسکے بے دخل کر دینے کی عملی کوششوں میں تیزی لاچکی ہیں جبکہ غاصب فوج کی صہیونی کارروائیوں میں بھی شدت آئی ہے فلسطینی علاقوں میں نئی آباد کار بستیاں تعمیر کی جارہی ہیں