(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے نائب مندوب نے اسرائیلی جارحیت کےشکار فلسطینی شہر غزہ کا دورہ کیا جہاں فلسطینی حکام سے ملاقات میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ کے ساتھ فلسطینی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نائب مندوب جیمی میک گولڈریک فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ڈنمارک کےسفیر اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’اوچا’ کے حکام کے ہمراہ بیت ھانون گزرگاہ کے ذریعے گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ پہنچے جہاں انھوں نے فلسطینی حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسرائیلی دہشتگردی کا شکار شہر میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا اور فلسطینی انتخابات کےحوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی ۔
واضح رہے کہ چار روز قبل فلسطینی الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ناصر حنا نے بھی غزہ کا دورہ کیا تھا جبکہ فلسطینی حکام سے تفصیلی ملاقات کے دوران انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا تھا ۔