(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے افریقی یونین کمیشن میں مبصر منتخب ہونے پر یائر لبید نے کہا تھا کہ ‘یہ اسرائیل افریقہ تعلقات کے لیے جشن منانے کا دن ہے۔
اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لبید نے عرب افریقی ملک الجزائر کی جانب سے طویل سفارتی کوششوں کے بعد قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو افریقی یونین کے مبصر رکن کا درجہ دینے کے فیصلے پر تحفظات پر غور کرنے کے لیے تنظیم کے اجلاس کو دوبارہ بلانے کے فیصلے پرتنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔
اس سے قبل اسرائیل کے سفیر نے ایتھوپیا کے دار الحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کمیشن کے 55 ممالک کے اجلاس میں اپنا چارٹرجمع کرایا تھا ، اس کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لبید نے کہا تھا کہ یہ اسرائیل اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات میں بڑی پیشرفت ہے یہ اسرائیل افریقہ تعلقات کے لیے جشن منانے کا دن ہے۔