(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم اورسوڈان کی خود مختاری کونسل کے سربراہ کے درمیان ملاقات کا انتظام سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کرایا ہے۔
اسرائیل کے سب سے بڑے اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل افریقی ملک یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سوڈان کی خود مختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کا اہتمام متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب نے کرایا تھاجبکہ مصر نے بھی اس سلسلے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا.
اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ سوڈان کی خود مختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کا اہتمام سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہواتاہم مصری کا بھی کلیدی کردار رہا جبکہ اس ملاقات کا علم نیتن یاھو اور ان کے انتہائی قریبی حلقے کو تھا۔
اخباری رپورٹ کے مطابق جنرل البرھان سمجھتے تھے کہ نیتن یاھو سے ملاقات سوڈان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے میں مدد دے سکتی ہے۔