(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات میں یہودی آبادکاروں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اختیاراتی وفد کے ہمراہ مصر اور ترکی کے دورے کے بعد اپنے غیر ملکی سفر کے تیسرے مرحلے پر اتوار کی سہ پہر دوحہ پہنچے جہاں حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے استقبال کیا ۔
سربراہ حماس وفد اسماعیل ھنیہ نے دوحہ پہنچے کے بعد امیر قطر الشیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے ملاقات کی اور امیر قطر کو فلسطینی میدان میں حالیہ سیاسی پیشرفت ، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں یہوددی آباد کاری کی سرگرمیوں پناہ گزینوں اور فلسطینی کاز کو درپیش خطرات سے سے آگاہ کیا ۔
حماس کے وفد نے قطری قیادت کی بین الاقوامی تقاریب میں فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوششوں بالخصوص غزہ میں اس کے کردار کی تعریف کی۔