(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے غزہ کی صورتحآل کو واضح کرتے ہوئے عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے فلسطینی کوششوں اور اس مشکل وقت میں کی محاصرہ زدہ غزہ میں عوام کی مدد کے لیے فلسطینی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز حماس کی سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں پھیلنے والی عالمی وباء کوروناوائرس کےپھیلاؤ اور اس کے مضمرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
اسماعیل ھنیہ نے وزیراعظم فلسطین سے گفتگو میں کسی بھی سیاسی اختلافات کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف لڑنےپر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک اپنی عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اسماعیل ھنیہ نے وزیراعظم محمد اشتیہ اس مشکل وقت میں محاصرہ زدہ غزہ میں عوام کی مدد کے لیے فلسطینی حکومت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ۔