(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کے شمالی شہر میں ایک سائنسی تحقیقی مرکز پر متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں مرکز تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی لڑکا طیاروں نے شام کے شمالی شہر حلب کے سائنسی تحقیقاتی مرکز پر کم سے کم 12 میزائل داغےان میں سے 5 میزائل مرکز پر گرے جس کے نتیجے میں یہ سائنسی تحقیقی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
شامی محکمہ دفاع نے اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہےتاہم ان حملوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والا سائنسی تحقیقات مرکز ماضی میں سائنسی مرکز کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری ، میزائلوں اور بھاری ایندھن سے تیار ہونے والے اسلحے کا مرکز تھا بعد میں اسے ایرانی ٹیکنالوجی کے ذریعےمیزائلوں کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک تحقیقی مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔حال ہی میں شامی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کچھ دن پہلے اسرائیلی فضائی حملے میں حمص میں متعدد دفاعی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔