• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کبھی نہیں ہوگا/ امارات کی خیانت کی مذمت

منگل 01-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کبھی نہیں ہوگا/ امارات کی خیانت کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سید حسن نصر اللہ نے امارات کی جانب سےمعاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے بہت برے سیاسی حالات میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی مفت میں خدمت کی۔

گزشتہ روز تحریک حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے یوم شہادت پر اظہارتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس سال کا عاشورہ زیادہ تکلیف دہ ہے اور چوراہے اور سڑکیں جو امام حسین علیہ السلام  کے عقیدت مندوں اور عزاداروں سے بھری ہوئی تھیں کورونا  وائرس کی وجہ سے خالی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے سپاہی روز عاشور ایک بارپھر غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت پر تاکید کرتے ہیں اور اگر پوری دنیا بھی صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کا اعتراف کر لے تب بھی ہم اسے ماننے والے نہیں ہیں

انکاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق شام کے عوام کے حقوق اور لبنان کے عوام کے حقوق پوری طرح واضح ہیں اور ہم ان لوگوں کے حامی ہیں جو صیہونی حکومت کے مد مقابل کھڑیں ہیں۔

سیدحسن نصر اللہ نے امارات کے حکام کی پرزورمذمت کرتے ہوئےکہا کہ امارات نے بہت برے سیاسی حالات میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی مفت میں خدمت کی اور ابو ظہبی نے صیہونی حکومت سے تعلقات استوار کرکے عرب دنیا سے خیانت کرتے ہوئے جو چیز پوشیدہ تھی اسے برملا کر دیا لیکن  پھر بھی اسرائیل اس کی بے عزتی سے باز نہیں آیا اور کہا کہ وہ تعلقات کی برقراری کے عوض میں ویسٹ بینک پر قبضہ کرنے کے منصوبے کو ترک کرنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نےاسرائیل کے خلاف  اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئےمزیدکہا کہ ہمارا رد عمل بہت ٹھوس اور سنجیدہ ہوگا اور ہمیں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔

Tags: حزب اللہحضرت امام حسین علیہ السلامسید حسن نصر اللہکورونا وائرس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.