(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیردفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے ممالک یہ سمجھ لیں گے کہ اس طرح کی تفتیش کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
صیہونی وزیردفاع بینی گینٹز نے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کی جانب سے 2014 مٰں اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر اپنے ردعمل میں آئی سی سی کے فیصلے پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ "اندھا ، ناانصافی اور بد نیتی پر مبنی ہے۔”
بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ہفتے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کے نوٹسزپر پر کس طرح ردعمل دیا جائے انھوں نے دنیا بھر کو دھمکی دیتےہوئے کہا ہے کہ بہت سے ممالک یہ سمجھ لیں گے کہ اس طرح کی تفتیش کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس طرح کی تحقیقات میں مستقبل میں کئی دوسرے ممالک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اس طرح کی تفتیش سے فلسطینیوں کے ساتھ "اسرائیل” کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا ، اور خطے کی صورتحال کو بہتر بنانا مشکل ہوجائے گا۔