(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ندیم رضا کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا مؤقف تھا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے جس نے فلسطین پر قبضہ کیا انھوں نے 1967 کی سرحدوں کی کبھی بات ہی نہیں کی۔
معروف صحافی ندیم رضا نے فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقد ویبنار میں اپنے خیالات کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم کے مؤقف کو غلط انداز سے پیش کیا جارہا ہے ، قائد اعظم اسرائیل کو ایک قابض تسلیم کرتے تھے جس نے فلسطین کی سرزمین پر جبری قبضہ کیا تھا جبکہ آج وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکام اسرائیل کے 1967 کی سرحدوں میں جانے اور دو ریاستی حل پر اس کو تسلیم کرنے کی بات کرتے ہیں جو قائد اعظم کے مؤقف کی نفی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے خلاف عالمی اداروں اور بین القوامی فورمز پر مضبوط انداز میں بات کرنا ہوگی ہمارے خارجہ پالیسی بنانے والے ماہرین اس کو درست انداز اپناتے ہوئے بانی پاکستان کے درست مؤقف کو دنیا کے سامنے رکھنا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ں تاریخ کو درست کرنے کی ضرورت ہے قائد اعظم کے مؤقف کو صحیح طریقے سے پیش کرنے کی اور اپنی نئی نسل کو فلسطین کے حق میں اور صیہونی ریاست کے خلاف قائد اعظم کے سخت مؤقف کی وجوہات بتانے کی ضرورت ہے تاکہ جوعناصر عوام کو میڈیا کے ذریعے غلط معلومات فراہم کررہے ہیں ان کا راستہ روکا جائے اور وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوسکیں