(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ القدس پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد عارف یوسف کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور قابض ریاست اسرائیل کے دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف ملائیشیا کا موقف بالکل واضح ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مختلف مذہبی اور سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ کی القدس ارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے ذریعہ ملیشیا کی فلسطینی جدوجہد کے لئے حمایت کو تقویت ملی ہے، "عام طور پر فلسطین یا القدس کے معاملے کو اسرائیل کے مقابلے میں مسلمان بمقابلہ غیر مسلم یا مسلم ممالک کے نقطہ نظر سے دیکھا جاتا ہے تاہم اس اجلاس سے واضح ہوگیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی ریاست کے قبضے کو دنیا کے اکثر ممالک نے تسلیم نہیں کیا ہے ۔