(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نامعلوم افراد نے اسرائیل سے مصر جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ،دھماکے سے دورتک آپ بھڑک اٹھی ،مصر کو صیہونی ریاست سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں نامعلوم افراد نے اسرائیل سے مصر کیلئے فراہم کی گئی گیس پائپ لائن پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سے حملہ کیا اور اس کو تباہ کردیا ، دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ کئی میٹر تک پھیل گئی اور آگ کے شعلے دور سے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی وزارت پٹرولیم وقدرتی گیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘تخریب کاری’ کے باوجود ہ اسرائیل سے مصر کو گیس کی سپلائی جاری ہے تاہم مصری حکام نے اس کی تردید کی ہے۔