• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی مسجد اقصیٰ  کے صحن میں کھدائی، اردن کی مذمت

منگل 12-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کی مسجد اقصیٰ  کے صحن میں کھدائی، اردن کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اردن نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دیوار براق کے ساتھ کھدائی کی مذمت کرتے ہوئے صحن میں کھدائیوں‌ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے کےقریب دیوار براق کے مقام پر قابض صیہونی ریاست کی نئی کھدائیوں کے انکشاف پر اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں‌کہا کہ صحن براق میں اسرائیل کی کھدائی کی کارروائیاں کھلم کھلا مذہبی اشتعال انگیزی ہے،  اسرائیل ایک قابض ریاست کی حیثیت سے بیت المقدس کے مذہبی مقامات کے تقدس کے دفاع اور صحن براق میں جاری کھدائیاں فوری بند کرے۔

الفائز نے اسرائیل پر مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے دیگر مقدس مقامات کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں کسی قسم کی یک طرفہ کارروائیوں کی مذمت کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اردن کا محکمہ اوقاف ومسجد اقصیٰ امور مسجد اقصیٰ کے 144 دونم کے علاقے کا کفیل اور سرپرست ہے اور بین الاقوامی قوانین کی رو سے اردن اپنی مذہبی اورآئینی ذمہ داریاں‌پوری کرنے کا مجاز ہے۔

واضح  رہے کہ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کا حصہ ہے اور صیہونی  زائرین اسے ‘دیوار گریہ’ کا نام دیتے ہیں۔ یہودی یہاں پر مذہبی رسومات  ادا کرتے ہیں۔

Tags: اردندیوار براقدیوار گریہصیہونی ریاستمذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.