(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی کو روکنا ایک غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام ہے عالمی برادری صیہونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات کو روکے۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوہزار خوراک کی فراہمی کو صیہونی ریاست کی جانب سے روکے جانے پر حما س کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کھلے عام انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں ویکسین کو داخل ہونے سے روکنا ایک حقیقی جرم ہے اور یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے عالمی برادری کو اس غیر قانونی غیر انسانی اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے ۔