(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست نے محصور شہر کم سے کم 6 مقامات پر پر فضائی اور زمینی حملے کئے تاہم حملوںمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
مقامی ذرائع کےمطابق رات گئے قابض فوج نے غزہ میں کے مغربی علاقے خان یونس میں کم سے کم تین مقامات پرجنگی طیاروں سے میزائل داغے ، دیر البلح میں دو مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایاجبکہ سرحدی علاقے رافح کے قریب زمین سے فوجی ٹینک سے گولہ باری کی گئی تاہم ان حملوں میں عمارات کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
قابض فوج نے بمباری کا جوازپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز غزہ سے اسرائیل کی یہودی کالونیوں پر متعدد راکٹ حملے کئے گئے جس کے ردعمل میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔