• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی سلامتی کیلئے غزہ میں مزاحمت کاروں کو کچلنا ہوگا، سابق اسرائیلی آرمی چیف کی دھمکی

بدھ 26-02-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کی سلامتی کیلئے غزہ میں مزاحمت کاروں کو کچلنا ہوگا، سابق اسرائیلی آرمی چیف کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی سابق آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اپنی پے درپے ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٖغزہ اسرائیل کیلئے ایک خوفناک علاقہ بن چکا ہے،  ہمارے پاس  صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کااستعمال۔

اسرائیلی نیوز چینل پر ایک انٹرویومیں اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گابی اشکنزئی نے بلاواسطہ غزہ میں فلسطینی  مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونے والی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یہ ادراک کرنا ہوگا کہ غزہ ایک باغی علاقہ بن چکا ہے اور اسرائیل کو اپنی سلامتی کیلئے غزہ میں بھرپور طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی  مزاحمت کارقیادت کی جانب سے دھمکیاں اور  اسرائیل میں مسلسل راکٹوں کے حملے اور اس بات کی دلیل ہیں کہ اسرائیل کی سلامتی خطرے میں ہے ، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے  ہمیں طاقت کے ذریعے اس بغاوت کوکچلنا ہوگا، اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔

جنرل اشکنزئی کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد کا خیال ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتی ہے۔ اس کے جواب میں ہمیں بھی اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ اداراک کرنا ہوگا کہ غزہ کے خطرے کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایک خوفناک اور خطرناک گروپ کا سامنا کررہےہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی ایک روزہ جھڑپ کےبعد مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے عارضی جنگ بندی کی گئی ہے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں عسقلان اور اطراف میں راکٹ حملے کیےگئے۔

Tags: اسرائیل کی سلامتیاسلامی جہادسابق اسرائیلی آرمی چیفغزہگابی اشکنزئیمزاحمت کار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.