(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن نے کہا ہے کہ صیہونی فورسز روزانہ کی بنیاد پر لبنان کی خود مختاری کو پامال کر رہی ہے، اسرائیل کی سرحدی خلاف ورزیوں کو روکنا اور جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانااقوام متحدہ کی امن فوج کا کام ہے۔
لبنان کے قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے فلسطین پر قابض صیہونی فورسز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سرحدی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج ‘یونیفیل’ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدے اور سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرائے۔
انھوں نے کہا کہ یونیفیل اقوام متحدہ کی طرف سے لبنان میں قیام امن کی نگرانی کے لیے تعینات کی گئی ہے۔ اسرائیل کی سرحدی خلاف ورزیوں کو روکنا اور جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔