• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کو جوہری پلانٹ پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ایران

بدھ 14-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کو جوہری پلانٹ پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ایران
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تہران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ اگر اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے ایران کمزور ہو گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی جوہری پلانٹ پر اسرائیل کی جانب سے حملے کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے ایران کمزور ہو گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے جس کا اُسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری پلانٹ پر حملے سے ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایران کی پوزیشن کمزور ہونے کی بجائے مزید مستحکم ہو گی، محمد جواد ظریف نے اس حوالے سے امریکا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نطنز جوہری مرکز میں ہونے والے حالیہ حملے اور پابندیوں سے امریکا کو ایران کی اٹیمک ڈیل کو بحال کرنے کے معاملے میں گفتگو سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ایران جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جی سی پی او اے) کے ساتھ مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے واپس آنے کے لیے تیار ہے تاہم یہ اسی وقت ممکن ہے جب امریکا کی جانب سے یک طرفہ طور پر تمام پابندیاں اٹھانے کی تصدیق کرائی جائے۔

دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ نطنز جوہری پلانٹ کی بجلی کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہےاور اس کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ ایک سائبر حملہ تھا جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے کیا تھا۔ حملے کے نتیجےمیں ایٹی تنصیب کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے بعد نطنز ایٹیمی پلانٹ میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

Tags: اسرائیلامریکاایٹمی پلانٹایرانایران جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشنتہرانروسنطنز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.