(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ بچے سمیت کینسر کے مرض کا شکارتین فلسطینی مریضوں کو مقبوضہ بیت المقدس یا مغربی کنارے کے اسپتالوں میں علاج کیلئے جانے پر پابندی عائد کردی۔
عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے خون کے کینسر کے مرض کا شکار ایک سولہ سالہ بچے سمیت دو دیگر کینسر کے مریضوں کو غزہ سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے، ان مریضوں کا علاج رام اللہ کے آگستا وکٹوریہ اسپتال میں ہونا تھا ، قابض فوج نے تینوں مریضوں کو بیت ھانون گذرگاہ پر روک لیا اور جوازپیش کیا ہے کہ ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہے جبکہ ان مریضوں کے پاس اسپتال سے جاری کردہ اپوائنٹمنٹ بھی موجود ہے۔