(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے امریکا کو خلیج فارس، یورپ اور ایشیا میں موجود اپنے فوجی اڈوں پر اسرائیلی ساختہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم نصب کرنے کی اجازت دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے امریکا کو خلیج میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد امریکا خلیج فارس، یورپ اور ایشیا میں موجود اپنے فوجی اڈوں پر اسرائیلی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز لمیٹڈ کا تیار کردہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم نصب کرنے کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ اس دفاعی نظام کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی ساختہ آئرن ڈوم راکٹ شکن نظام ہے جو زیادہ سے زیادہ 45 سیکنڈ کے دوران اپنے ہدف کو ریڈار کی مدد سے تلاش کر کے تباہ کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے تاہم حقیقت اس سے کچھ مختلف ہے کہ جب گذشتہ 15 سالوں سے اسرائیل کے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کے شہر غزہ سے مزاحمت کار راکٹ حملے کرتے ہیں تو اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مزاحمت کاروں کے داغے گئے راکٹ اسرائیلی علاقوں میں گرتے ہیں جبکہ گذشتہ سال غزہ سے داغے گئے راکٹوں سے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں تھیں۔