(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار شخص متعدد بار بیرون ملک دوروں میں ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ایرانیوں سے جاسوسی کے آلات اور رقوم حاصل کرچکا ہے۔
صیہونی ریاست کی ایک عبرانی نیوز ویب سائٹ نے اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ‘شاباک’ کے حوالے سے صہیونی ریاست کے عرب شہری کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیاہے اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار شخص ایرانی انٹیلی جنس اداروں سمیت لبنان کی عوامی محاذ کے ایک رہ نما خالد الیمانی کے ساتھ بھی رابطوں میں تھا ۔
خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دوران تفتیش ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ خفیہ روابط کا اعتراف کرچکا ہے اور متعدد بار بیرون ملک دوروں میں ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ایرانیوں سے جاسوسی کے آلات اور رقوم حاصل کرچکا ہے۔