(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین میں نئی صیہونی آبادیوں کی تعمیر کے فیصلے پر اردن اور ترکی نے مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق قابض صیہونی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کیلئے مزید 2600 گھروںکی تعمیر کے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق صہیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں7 یہودی کالونیوں میں مزید 2600 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کیے ہیںجس کے بعد اردن اور ترکی کے دفترخارجہ نے نئی صیہونی آبادیوں کی تعمیر کے جاری کردہ ٹینڈز کے فیصلے پر مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، اسرائیلی یکطریہ اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژکررہےہیں ۔