• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل وفد کا استقبال: سردار یاسر الیاس نظریہ پاکستان کی توہین کےمرتکب

وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ کے رکن کی اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات

جمعہ 14-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیل وفد کا استقبال: سردار یاسر الیاس نظریہ پاکستان کی توہین کےمرتکب
0
SHARES
2
VIEWS

لندن- روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس اور اسرائیل کی وزارت سیاحت کے ڈائرکٹر جنرل ازحاکوف کے درمیان ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں عہدیداران خوش گوار موڈ میں باتیں کر رہےہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر نے اسرائیلی عہدیدار کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی پہلے دن سے پالیسی ہے کہ وہ اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست تسلیم کرتا ہے اور کسی بھی اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا جاتاہے جبکہ اسرائیل کے لئے نرم رویہ رکھنا اور اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کو نظریہ پاکستان کے خلاف تصور کیا جاتا ہے۔
سردار یاسر الیاس جو کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے سیاحتی امور کے مشیر اوراسلام آباد میں قائم سینٹورس مال کے مالک ہیں انہوںنے اسرائیلی عہدیدار کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر معروف اسکالر اوریا مقبول جان نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ لندن ورلڈ ٹریول نمائش میں اسرائیل کی وزارتِ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل مائیکل اِتزحاکوف پاکستان کے اسٹال پر ۔وزیرِ اعظم کے سیاحتی امور کے مشیر اور سینٹورس مال کے مالک سردار یاسر الیاس استقبال کرتے ہوے ۔ کسی اسرائیلی شخصیت کا یوں سرعام استقبال پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیاپر ایک اور اکائونٹ راز نیوز نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر کی اسرائیلی عہدیدار سے ملاقات نے تل ابیب اور اسلام آباد کے درمیان غیر سرکاری رابطوں پر سوالات اٹھادئیےہیں۔
روزنامہ قدس نیوز ایجنسی نے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت یاسر الیاس نے لندن میں اسرائیل کے ڈائرکٹر جنرل سیاحت ازحاوک سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور نظریہ پاکستان کی رو سے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا لیکن پھر بھی حکومتی شخصیات اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرتی ہیں۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے ایکس اکائونٹ پر سردار یاسر الیاس کی اسرائیلی وفد کے ساتھ ملاقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قائد اعظم ہم شرمند ہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس ملاقات کے بعد پاکستان کے عوام میں یاک مرتبہ پھر بے چینی اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ گذشتہ دو سالوں میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی اور فلسطین پر سات دہائیوں سے اسرائیلی قبضہ پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل رہاہے۔ پاکستان کےعوام قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین کی روشنی میں اسرائیل جیسی غاصب اور قابض صیہونی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے ہیں لیکن حکومتی عہدیداران آئے روز اسرائیلی نمائندوں سے ملاقات کر کے پاکستان کے نظریاتی تشخص کو پامال کرتے ہیں اور نظریہ پاکستان کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔
سردار یاسر الیاس استقبال کرتے ہوے ۔ کسی اسرائیلی شخصیت کا یوں سرعام استقبال پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.