(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے چینل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عرب وضح قطع کے خفیہ اہلکاروں کے ذریعے فلسطینی محکمہ خارجہ سے انتہائی اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کے منصوبے جاننا تھا۔
صیہونی ریاست کے معروف عبرانی چینل "تھیرٹین ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں عرب وضح قطع کے یہودیوں پر مشتمل خفیہ اسکواڈ اہلکاروں نے فلسطینی وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں خفیہ طریقے سے داخل ہونے کے بعد اہم ترین دستاویزات حاصل کرلی ہے اور اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ۔
رپورٹ میں اہلکارکی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خفیہ اہلکار کا کہنا تھا عربی لہجے اور وضع قطع کے باعث حکام مجھے فلسطینی ہی سمجھے میں نے ایک صحافی کی حیثیت سے دفتر میں داخل ہوا اور اپنا کام مکمل کیا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں رہنے والے فوجیوں جو دیکھنے میں بالکل عرب لگتے ہیں ایسے اہلکاروں پر مشتمل ایک اسکواڈ تیار گیا گیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان گھل مل کر اہم معلومات کا حصول ہے ۔