• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل نے غزہ پر تعمیراتی سازوسامان کی فراہمی پر پابندی عائدکردی

منگل 11-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل نے غزہ پر تعمیراتی سازوسامان کی فراہمی پر پابندی عائدکردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست نے غزہ میںاشیائے ضروریہ کی ترسیل کی واحد گزرگاہ کرم ابو صالم کو بند کردیا ہے جس کے باعث غزہ میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ 

غزہ کی صدارتی کمیٹی برائے فراہمی سازوسامان و عمومی انتظامیہ نے صیہونی ریاست کی جانب سے جاری نوٹیفیکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل میں آتشگیر غباروں سے ہونے والی بڑی تباہی کے ردعمل میں صیہونی ریاست نے غزہ میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی واحد گزرگاہ کرم ابو سالم کو بند کردیا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نےالزام عائد کیا ہےکہ غزہ سے چھوڑے گئے آتشگیر غباروں اور پتنگوں سے اسرائیل میں اریز بارڈر کے قرب و جوار میں زرعی اراضی سمیت تیس مختلف مقامات پر آگ لگی جس کے باعث صیہونی ریاست کو ہزاروں شیکل کانقصان ہوا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے ہونے والے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  غزہ سے بھیجے جانے والے آتشگیر غباروں اور پتنگوں سے اسرائیل کو لاکھو ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اسرائیلی سرکاری ریڈیو کی جانب سےجاری ایک رپورٹ میں   اعتراف کیا گیا تھا کہ  فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے صیہونی بستیوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک ڈھائی ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ تین ماہ کے دوران غزہ سے ارسال کی جانے والی آتشگیر پتنگوں اور غباروں نے صیہونیوں کی پانچ سو سے زائد ایکڑ زرعی اراضی کو بھی جلا کرراکھ کردیا تھا ۔

Tags: آتشگیر غبارےاریز بارڈرصیہونی ریاستغزہکرم ابو سالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.