• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل نے سلامتی کونسل کے عالمی مبصرین کی داخلےکی درخواست مسترد کردی

جمعہ 15-02-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسرائیل  نے سلامتی کونسل کے عالمی مبصرین کی داخلےکی درخواست مسترد کردی
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت نے سلامتی کونسل کے مندوبین کو مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی عبرانی ٹی وی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سلامتی کونسل میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں کونسل سے کہا گیا تھا کہ وہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے عالمی امن مشن کی بے دخلی کے بعد وہاں پر اپنے مبصرین بھیجے کو علاقے کی صورت حال کا جائزہ لے سکیں۔ سلامتی کونسل نے اس حوالے سے اسرائیل سے رابطہ کیا اور عالمی مبصرین کو بھیجنے کی درخواست کی مگر اسرائیلی ریاست نے سلامتی کونسل کی درخواست مسترد کردی۔

عبرانی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے فلسطینی اتھارٹی کی درخواست کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ غرب اردن کے لیے عالمی مبصرین بھجوانے کی کوشش بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ادھر سلامتی کونسل میں کویت کے سفیر منصور العتیبی نے کہا ہے کہ فلسطین کے غرب اردن میں سلامتی کونسل کا مبصر مشن بھجوانے کے لیے کونسل کے 15 مستقل ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہالخلیلسفیرسلامتی کونسلعالمیغرب اردنفلسطینفلسطینی اتھارٹیکویتمبصرینمندوبین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.